فلپائن میں سمندری طوفان نے کیا کیا؟ جاپان میں کون سے علاقہ برف میں دفن ہوگیا ؟ اور چین میں آبشار کے ساتھ کیا ہوا؟۔وسطی فلپائن میں سمندری طوفان ہاگُوپِٹ نے تباہی مچادی۔ تیز ہواوں سےدرخت اکھڑ گئے، کھمبے گر گئے، بعض علاقوں سے مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ گزشتہ سال سمندری طوفان نے ٹیکلوبان شہر کے ہزار افراد کی جان لی تھی، سمندی طوفان کے پیش نظر 12 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ادھرجاپان میں شدید برفباری سے نظام زندگی منجمد
ہوگیا، شمالی اور مغربی جاپان میں برف سے سڑکیں ڈھک گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، سب سے زیادہ متاثرہونےوالا جزیرہ ہوکائیڈو ہوا ہے ، اور اس کا ایک چھوٹا جزیرہ Kutchan مکمل طورپر برف میں چھپ گیا ہے۔ اور یہ ہے چین کے دریائے زرد پرواقع سب سے بڑی آبشار جو شدید سردی کے باعث کسی جادونگری کا منظر پیش کر رہی ہے۔ آبشار اور ہوا کی وجہ سے چھلکتا اور اڑتا ہوا پانی ریلنگ پر اور چٹانوں پر جمع گیا ہے، سورج کی روشنی اس برف پر پڑ کر خوبصورت قوسِ قزح بکھیر رہی ہے۔